ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکی شمولیت پر غور کر رہا ہوں، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا امریکہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں شامل ہو گا یا نہیں۔ بدھ کے دن انہوں نے یہ بھی کہا کہ تہران نے مذاکرات کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے صبر کا پیمانہ ’’اب لبریز ہو چکا‘‘ ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران سے اپنا مطالبہ دہرایا کہ وہ ’’غیر مشروط طور پر ہتھیار پھینک دے۔‘‘
صدر ٹرمپ نے ایک صحافی کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا، ’’ہو سکتا ہے میں (ایران پر) حملہ کروں، ہو سکتا ہے نہ کروں۔ کوئی نہیں جانتا کہ میں کیا کرنے والا ہوں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ایران بڑی مشکل میں ہے اور وہ مذاکرات چاہتا ہے۔‘‘
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے اپنے حکام کو وائٹ ہاؤس بھیجنے کی تجویز دی ہے تاکہ ایرانی جوہری پروگرام پر بات کی جا سکے اور اسرائیل کی بمباری کو ختم کرایا جا سکے۔
No comments:
Post a Comment